مزید 2عام تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد :اسلام آباد میں مزید 2 عام تعطیلات کا اعلان، چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے باعث وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک ساتھ 5 تعطیلات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں کو ایک ساتھ 5 تعطیلات مل گئی ہیں۔
عاشورہ کے سلسلے میں اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 28 اور 29 جولائی کو عام تعطیلات ہیں، جبکہ 30 جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔اب چین کے نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست کو بھی عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یوں اسلام آباد کے رہائشیوں کو 28 جولائی سے یکم اگست تک ایک ساتھ 5 تعطیلات مل گئی ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، 30 جولائی اور یکم اگست کو وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ 2 عام تعطیلات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو سمری بھجوا دی گئی ہے، جس کے جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں