جھنگ (عبادعلی شاہ)شکر الحمدللہ اللہ پاک کے کرم سے ملک کے طول و عرض میں کوئی ناخوشگوار واقعا پیش نہیں آیا یہ سب سے پہلے اللہ ربّ العزت کا خاص کرم ہے ان خیالات کا اظہار ذوالقرنین حیدر جگر چیرمین آل پاکستان میرج انڈسٹری۔تحصیل صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے سوشل ورکر اور سینئر جرنلسٹ مہر محمد ریا ض نول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں خصوصاً ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب ، ڈی سی جھنگ خرم عبداللہ نیازی اور ہماری پولیس کی بہترین پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔نہ کوہی ایف آئی آر درج ہوئی نہ ہی کسی بھی مسلک کے فرد کو نظر بند کیا گیا یہ قابل تعریف ہے ۔میڈیا نمایندگان امن کمیٹی بلدیہ جھنگ ضلع کونسل جھنگ تمام سکیورٹی ایجنسیز ریسکیو 1122 فیسکو ارو باقی تمام متعلقہ اداروں کا کردار مثالی رہا جسکے لیے یہ تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں بلاشبہ یہ ان سب کی زمہ داری تھی مگر جس محنت لگن اور ایمانداری سے نبھایا گیا وہ قابل ستائش ہے ۔ اللہ پاک میرے شہر اور میرے ملک کا امن ہمیشہ قائم رکھے آمین ۔