نواسہ رسولؐ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سربلند کی:سید ناصر جمیل

ملتان: لیبر کالونی اصلاحی کمیٹی کے صدر سید ناصر جمیل شاہ بخاری صاحب نے کہا کہ اصلاحی کمیٹی کا فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے رہنا اور ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرانا ہے۔ امام حسین نے یزید کے جبر ظلم و ستم کو ماننے سے انکار کیا ۔نواسہ رسولؐ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سربلند کیا یوم عاشور کا دن اور اس کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے.
امام حسینؓ اور جانثار ساتھیوں نے جانوں کی قربانی دراصل عظیم مقاصد کی خاطر دی واقعہ کربلا جیسا معرکہ ہر دور میں جاری رہا اور جاری رہے گا یزیدیت ہر دور میں پائی جاتی ہے لیکن ہم نے حسینیت کا راستہ اپنانا ہے اور وقت کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں