کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ ن میں بلوچستان سے متعدد سیاسی شخصیات نے شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن میں بلوچستان سے متعدد سیاسی شخصیات جلد شمولیت کا اعلان کرسکتی ہے، جس کے تحت بی اے پی کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔صوبائی وزرا محمد خان لہڑی، سرفراز ڈومکی نے بھی مسلم لیگ ن سے رابطے کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماوں کی آج بی اے پی رہنماں سے ملاقات متوقع ہے،
صوبائی وزیر سردار مسعود لونی اور سابق وزیرنوشیر وانی کا ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت نے سابق وزیراعلی جام کمال سے بھی رابطہ کیا ہے، صوبائی وزرا محمد خان لہڑی، سرفراز ڈومکی نے بھی مسلم لیگ ن سے رابطے کئے ہیں۔