میٹرک سالانہ امتحان 2023ءکے نتائج کا اعلان

ملتان(عارف خان سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان میٹرک سالانہ امتحان 2023ءکے نتائج کا اعلان ۔ گزٹ کے مطابق امتحان میں 110142 امیدواروں نے شرکت کی۔جس میں سے 93622 امیدوارکامیاب ہوئے۔ اس طرح گزٹ کےمطابق کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔ایسے امیدوار جو اپنے رزلٹ سے مطمین نہ ہوں وہ رزلٹ کے نتائج کےسے15 یوم کے اندر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں میٹرک دوسراسالانہ امتحان 15ستمبر 2023ء سے شروع ہوگا۔طلباءوطالبات اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم اگست تا12اگست،ڈبل فیس کے ساتھ 13اگست تا16اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 17 اگست تا 19 اگست تک آنلائن کرسکتے ہیں۔ تاہم تین گنافیس اور500روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ اپنے داخلہ فارم آنلائن کرکے امتحان کے انعقاد سے 10روز قبل فیس جمع کرواسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں