لیاقت پور(خبرنگار).اللہ آباد.بستی حسین خان و دیگر ملحقہ علاقے دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا،سہولیات کی عدم دستیابی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بستی حسین خان اللہ آباد،بستی ببراں،بستی سردار،بستی پنوار،بستی مینگھوال کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے سربراہ وسیب اتحاد گروپ شارخ خان ایڈووکیٹ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدیم بستیاں ہیں جن کی آبادی پانچ ہزار کے قریب ہے لیکن دور جدید میں سہولیات سے محروم ہیں جس کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ انط بستیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے پرائمری سکولوں کو مڈل سکول کا درجہ دیا جائے، سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سول سرکاری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ خواتین کو بنیادی طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔ایم این اے کے فنڈ سے سولنگ اور سیوریج کا کام شروع کیا گیا لیکن بدقسمتی سے کرپشن کی نذر ہو گیا اور مکمل نا ہو سکا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ درپیش مشکلات سے نجات مل سکے اور سکھ کا سانس لے سکیں۔اس موقع پر فہمید بلوچ،نسیم بلوچ ،شیر خان ،شبیر ببر ،رانا تانو،ندیم، راشد ببر، صدیق الرحمن بھٹی ،حماد حسین بلوچ ،راول بلوچ سمیت کثیر تعداد میں علاقہ مکین موجود تھے