شہداء کربلا کی طرح ہمیں بھی حق کیلئے ڈٹ جانا چاہیے مولانااصغرعلی

لیاقت پور(خبرنگار)حضرت امام حسینؓ شہداء کربلا کی طرح ہمیں بھی حق کیلئے ڈٹ جانا چاہیے مولانااصغرعلی ناصر تحصیل امیر جمعیت علماء اسلام ۔مولانا محمد اسلم ٹانوری ناظم مالیات جمعیت علماء اسلام نے شہادت حضرت امام حسینؓ اور شہداء کربلا کی یاد میں جامع بلالؓ مسجد اللہ آباد میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اکابرین کے ایام منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت کوبھی اپنایا جائے تاکہ ہمارے اندر اسلام کی ترویج کے ساتھ نیکی کرنے کاجذبہ بڑھ سکے اور ہماری زندگی اہلبیتؓ اور صحابہ کرامؓ کے طریقوں کے مطابق گزر سکے اور ہمیں نماز باقاعدگی پڑھنی چاہیے اور اسلام کے دیگر فرائض پر بھی مکمل عمل کرنا چاہیے تاکہ ہمیں آخرت میں کامیابی ملے ،نعت اور منقبت کی سعادت مختیار احمد اور مولوی صعیب احمد نے حاصل کی،بیان کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا،اس موقع حاجی عبدالحمید بھٹی رانا محمد مصطفےٰ حاجی عبد العزیز بھٹی حاجی عبدالمالک بھٹی مولوی اللہ یار عبد الرحمان محمد احمد منظور احمد محمد۔علی ظہور احمد محمد حسین محمد نفیس بھٹی عبدالجبار محمد وسیم بھٹی محمد فہدحبیب سیف اللہ جلیل احمد سمیت دیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں