پاکستان میں قیمتی معدنیات کے 6 ٹریلین ڈالر مالیت کے ذخائر

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سونا ، تانبا سمیت دیگرکئی قیمتی معدنیات کے 6 ٹریلین ڈالر مالیت کیذخائر موجود ہیں ،اس وقت دنیا کی تین بڑی کمپنیوں گوگل، ایپل اور ایمیزون کی مجموعی مالیت6 ٹریلین ڈالر ہے، ہم ا?ئندہ چند سال میں معدنیات کی برا?مدات کو5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں،ہم معدنیات کے شعبہ میں کام کرنے والی پہلے سے موجود3 لاکھ کی افرادی قوت کو دوگنا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو”ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ” کے عنوان سے منعقدہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان منرل سیکٹر اور انرجی مکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا خواب ترقی اورخوشحالی ہے، اسی طرح اقتصادی شرح نمو میں اضافہ اورمعاشی ترقی ہمارے اہداف کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل سے خاطرخواہ استفادہ نہ کرسکنے کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خواب میں خوشحالی، ترقی ، اقتصادی نمو اور عوام کی خوشحالی سب سے اہم ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کا وڑن رکھتے ہیں جس پر ہم سب عمل پیرا ہیں، اس خواب کی تکمیل کیلئے ہمیں روزگار فراہم کرنا ہوگا،کم آمدنی والا ایک ملک ہونے کی وجہ سے ہمیں بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے کم اوردرمیانہ درجہ کے ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی بنیادی اہمیت کی حامل ہے جس سے لوگ اپنے اہلخانہ اور بچوں پر سرمایہ کاری کے قابل ہوسکیں گے، معدنیات ترقی اورخوشحالی کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی اورخوشحالی کے وڑن کے حصول کیلئے معدنیات کا شعبہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالر مالیت کے معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جن میں سونا، تانبا اور کوئلے سمیت دیگر کئی قیمتی معدنیات شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت محتاط اندازوں کے مطابق معدنی ذخائرکا تخمینہ6 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے جس میں اضافہ متوقع ہے۔ امریکا کے ایجادات کے ذریعہ انقلاب کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی ایجادات اور تخلیقات کے ذریعہ عالمی سطح پر کئی بڑی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی تین بڑی کمپنیوں گوگل، ایپل اور ایمیزون کی مجموعی مالیت6 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگرصوبوں میں موجود ”ڈسٹ”(معدنیات) کی مالیت 6 ٹریلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 70 سال سے زائد عرصہ سے اس سے استفادہ نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ چند سال میں معدنیات کی برآمدات کو5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ہم شعبہ میں کام کرنے والی پہلے سے موجود 3 لاکھ کی افرادی قوت کو دوگنا کرکے 6 لاکھ افراد تک بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ معدنیات کے شعبہ میں بہت کم عرصہ میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ”ڈسٹ ” سے ”ڈویلپمنٹ” کے خواہشمند ہیں۔ مصدق ملک نے مزید کہاکہ اگرہم معدنیات کے شعبہ کی ترقی سے اپنی جی ڈی پی میں تین فیصد سے 5فیصد اضافہ کرسکیں تو ملک کی معاشی شرح نموکے تمام اعدادوشمار میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی، یہی خوشحالی کا خواب ہے جس کی تکمیل ہم چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب پاکستا ن کو یہ کرنا ہوگا، کرنا چاہئے اور ان شائ اللہ کرلے گا۔ انہوں نے کہاکہ معدنیات کے شعبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے ہمیں سب سے پہلے ڈیٹا کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم سرمایہ کاروں کو حقیقی تصویر دکھا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ترقی کے اس سفر میں شرکت کیلئے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سرمایہ کاروں کی سہولیات میں اضافہ کے اقدامات کرنا ہونگے اور اس پر کام کیاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں