پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ ظلم کی انتہا:طیب محمود

ساہیوال (میاں سلیم بابر سے ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکمران جاتے جاتے بھی عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرا گئے،پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ ظلم کی انتہا ہے:طیب محمود بلوج امیر جماعت اسلامی ضلع ساھیوال امید وار صوبائی اسمبلی 197,پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے ، اقتدار میں آکر مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے.
مہنگائی، بدامنی ، بے روزگاری سے پریشان عوام کے لیے جینا مشکل ہوگیا،حکومت پٹرول کی قیمت میں کم ازکم سو روپے کمی کرےحکومت بجلی ، گیس ، ادویات کی قیمتوں میں کمی کرے، اشیائے خورونوش کی نرخ کم کیے جائیں، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر ظلم بند کریں،عوام الیکشن میں ظالموں اور نااہلوں کا احتساب کریں گے،جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں