ساہیوال(میان سلیم بابر سے) سابق چئیر مین پی ایچ اے و پی ٹی آئی رہنما میاں عمیرنے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور عمران خان قومی امنگوں کے ترجمان ہیں موجودہ اتحادی حکومت نے عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا اب قوم انہیں مزید برداشت نہیں کرے گی عام انتخابات کا بروقت انعقاد قوم کا مطالبہ اور آئین کی پاسداری ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے انتخابات آئین کے مطابق مقررہ وقت پر کروائے جائیں سلیکٹیڈ نگران حکومت جوابدہ نہیں ہوتی، بین الاقوامی معاہدوں کا منڈیٹ منتخب حکومت کے پاس ہونا چاہیے نگران حکومت کو منتخب حکومت جیسے اختیارات اور مینڈیٹ دینے کی سوچ عقل و شعور سے ماورا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریڈیو کی مد میں ٹیکس عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے حکومت عوام پر بار بار بجلی گرا کر عوام کو ذہنی تناؤ کا شکار کررہی ہے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نا قابل برداشت ہے۔مہنگائی کے مارے عوام پر وہیکل ٹیکس میں اضافہ ناقابل قبول ہے بجلی گیس اشیائضرورت کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو محتاج کر دیا ہے مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پنجاب حکومت نے وہیکل ٹیکس اور لائسنس فیس میں بے جا اضافہ کردیا ہے۔ عوام کیلئے یہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے۔