چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈپٹی انسپیکٹر جنرل اف پولیس ٹریفک پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ کہ ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چکوال کیپٹن ریٹائر واحد محمود کی ہدایت پر زیر نگرانی ٹریفک افیسر چکوال راجہ شکیل احمد کیانی انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول چکوال شاید محمود اے ایس ائی اور سعید اصغر ہیڈ کانسٹیبل نے کورس نمبر 113 اور کورس نمبر 114 کا اغاز کیا کلاس روم میں ڈی ٹی او چکوال راجہ شکیل احمد کیانی نے طلباء و طالبات کو ٹریفک کی اگاہی اور قوانین پر عمل درامد کے متعلق لیکچر دیا کہ اپ لوگوں نے ہر صورت ٹریفک قوانین پر عمل درامد کرنا ہے اور موٹرسائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ ہر صورت پہننا ہے تاکہ آپ لوگ حادثات سے بچ سکیں اور اس بابت آپ نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی تلقین کرنی ہے اور دوران لیکچر یہ بھی کہا کہ آپ لوگ گھر سے سفر پر روانہ ہوتے وقت سفر کی دعا لازمی پڑھا کریں اس سے اللّہ پاک اپ کی حفاظت فرماتا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ میری باتوں پر عمل درامد کریں گے