ساہیوال(نمائندہ خصوصی) ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے خصوصی تقریب میں کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر بھی تقریب میں موجود تھیں۔ امتحانات میں 64059 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 50455کامیاب قرار پائے اور اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 78.76 فی صد رہا۔ امتحان میں 58 سپیشل طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ریکارڈ مدت میں رزلٹ تیار کرنے پر بورڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا۔