فیصل آباد(علی رضا ء)ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مدینہ ٹاؤن،پیپلز کالونی اور دیگر علاقوں میں مختلف مارکیٹوں وبازاروں اور میگا سٹورز کا دورہ کیااور55۔انسپکشنز کرکے اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی 9ہزار روپے جرمانہ جبکہ متعدد کو سخت وارننگ بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے لہذا قانون شکنی سے باز رہا جائے۔