سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مسلمان اور پاکستان مخالف جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی 2024 انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائے گا۔ انہوں نے بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندوں کے مسلمانوں پر مظالم پر کہا کہ ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ہونے والے مسلمان مخالف فسادات پہلے سے طے شدہ ہیں، منی پور میں جاری خانہ جنگی بھی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024 کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا، مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا۔سابق گورنر نے مودی سے پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔