بھوآنہ (خصوصی رپورٹر)محرمالحرام ٹاہلی رنگشاہ میں ذکر مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.کانفرنس کی صدارت سید جعفر علی شاہ بخاری نے کی.خصوصی شرکت آغا محمد یونس صاحب,پیر سید ذاکر حسین شاہ نے کی جبکہ محمد ابراہیم خورشیدی,محمد عدنان طاہر,انتظار حسین قادری,مظہر حسین تصدق,محمد افضل جماعتی,ریاض حسین قادری,عامر محبوب چشتی سمیت علما و نعت خواں شریک ہوئے.ذکر مظلوم کربلا سننے کیلیے محبان اہل بیت کی بڑی تعداد شریک ہوئے.اس موقع پر علما کرام نے فضائل و مسائل اہلبیت بیان کیے اعر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی پر ہر رنگ و نسل اور تمام مذاہب کے لوگ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.انہوں مزید کہا کہ دور حاضر میں فلسفہ محرم الحرام کے پیغام اور دور حاضر کے یزیدی عناصر کے کردار کو بھی عوام الناس تک پہچانا ہے تا کہ معاشرے کا ہر شخص ظالم اور مظلوم کی پہچان کر سکے، شہادت امام حسین علیہ السلام نے اس دور کے یزیدیوں کے چہروں سے نقاب کھینچا ہمیں دور حاضر کے یزیدی کردار رکھنے والوں کے نقاب کھینچنا چائیے۔محرم الحرام میں ذکر مظلوم کربلا سے دین الہی منور اور روشن تر ہوتا ہے.علما کرام کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولؐ سیدنا حسین علیہ السلام کے ساتھ کربلا کے میدان میں جو کچھ ہوا، وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے.اس موقع شرکا کیلیے لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا.