جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے پینے کے صاف پانی کا بڑا منصوبہ

لاہور (کامران علی سے )چیف ایگزیکٹیو آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کی ہدایات پرجنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے پینے کے صاف پانی کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے .یہ منصوبہ پنجاب آب پاک اتھارٹی اور یونیسیف کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت سیلاب متاثرہ 9 دیہاتوں کو محفوظ اور صحتمند پانی میسر ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے چالیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا .
پنجاب میں پینے کے پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے،مذکورہ منصوبے کی تکمیل یونیسیف کے مالی تعاون سے ممکن ہوئی ہے اس منصوبے کی کل لاگت 110 ملین روپے ہے جسکو 12 مہینوں میں مکمل کیا جائیگا۔ راجن پور کی اس اوپننگ تقریب میں یونیسف کے چیف پنجاب مسٹر ولبروڈ ناگبیمی اور واش سپیشلسٹ صباحت امبرین کے ساتھ آب پاک اتھارٹی کے اعلی عہدیدارن نے شرکت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں