شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں: ایس ایچ اؤ شالیمار اسد بشیر گجر

لاہور (محمّد اجمل جٹ)شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایس ایچ اؤ شالیمار اسد بشیر گجر
آج کا دن پولیس کے لیے بڑی اہمیت کا دن ہے کیونکہ وہ یہ دن ان بہادروں سپوتوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جن کے خون کی وجہ سے گلشن میں بہارے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے معاشرے میں سکون کی کیفیت باقی ہے آج کا دن پولیس شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اپنی جان کی بازی لگا کر ہمیشہ کے لیے آمر ہو گئے اور رہتی دنیا تک اپنا نام روشن کر گئے ایس ایچ اؤ شالیمار جب بھی چار اگست آیا گا ان شہادتوں کی بنیاد رکھنے والے اور اس راہ پر چلنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
سماج دشمن عناصر سے مقابلہ ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ، قانونی کی بالادستی ہو یا امن و امان کا قیام ، ہر محاذ پر پولیس فورس کے بہادر جوان فرائض منصبی کے دوران جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں۔ وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدائے پولیس چاراگست کو منایا جاتا ہے ۔ نیشنل پولیس بیورو پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد قوم کے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو سلام پیش کرنا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کی یاد میں بڑی تقاریب کا انعقادکرناہے جس میں شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جاتی ہے، شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں اور محکمہ پولیس کے شہداء کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں