چونیاں(محمد اسلام سے)چونیاں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گھروں کی بھر مار کئی زندگیاں ضائع ہونے کا خدشہ منڈلانے لگا بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گھر اور دیواریں زمین بوس ہونا شروع۔
تفصیل کے مطابق چونیاں اندرون شہر میں کئی پرانے خستہ حال ٹوٹ پھوٹ کا شکار کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہوئے پرانے گھر موسم برسات کے پیشِ نظر کبھی بھی گر کر کسی کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پرانی خستہ حالی کا شکار عمارتوں کی وجہ سے اندرون شہر چونیاں میں کئی حادثات رونماء ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بہتر انتظام عمل میں نہ لایا گیا حالانکہ اندرون شہر کے محلہ کے لوگوں نے انتظامیہ کو ان پرانی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار گھروں اور دیواروں کے حوالہ سے مدعو کیا مگر انتظامیہ نے ذرا بھی غور کرنا گوارہ نہ سمجھا اگر کوئی بھی ان گھروں یا دیواروں کی زد میں آ کر کوئی جانی نقصان ہوتا ہے تو اس کو حادثاتی موت تصور کر کے بات کو دبا دیا جاتا ہے حالانکہ یہ سراسر انتظامیہ کی غفلت، سستی، کوتاہی اور لاپرواہی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ خطر ناک خوف کا منظر پیش کرتی ہوئیں عمارتوں کے گرانے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر قصور کو لکھ کر بھیجا ہوا ہے عمل درآمد کے لیے اپروول کا انتظار ہے۔