ریسکیو سینٹر اسٹیشن چکوال پر تمام تحصیلوں کے افسران و عملہ کو ٹریننگ

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی زیر نگرانی ریسکیو سینٹر اسٹیشن چکوال پر تمام تحصیلوں کے افسران و عملہ کو CPR مصنوعی طریقہ سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل کی ٹریننگ کا انعقاد:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے تمام تحصیلوں کے آفیسر و عملہ کو CPR مصنوعی طریقہ سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل) کی ٹریننگ منعقد کی جس میں ڈاکٹر عتیق احمد خان نے تمام ریسکیورز کی ماہرانہ صلاحیتوں کو جانچتے ہوئے CPR کی پریکٹس کروائی۔ اس مشق کا بنیادی مقصد ریسکیورز کی فزیکل فٹنس اور ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کا کہنا تھا روزانہ کی بنیادپر اس مشق کو سنٹرل اسٹیشن چکوال اور تحصیلوں میں موجود ہر ریسکیورز لگاتار 10منٹ سر انجام دے گا اور ہر شفٹ کے اختتام پر روزانہ کی بنیاد پر کم از کم آدھا گھنٹہ ایکسرسائز کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں