شور کوٹ (حاجی ناصرعباس جٹ) ضلع جھنگ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور اسکواڈرن لیڈر اظہر لطیف کے ہمراہ شہداء کی قبروں اور پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔
شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ڈی پی او ملک طارق محبوب ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ڈپٹی کمشنر عبدللہ خرم نیازی ،اسکواڈرن لیڈر اظہر لطیف ، ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان ، ڈی ایس پی لیگل ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ، جملہ سرکل افسران ، جملہ ایس ایچ اوز ، ممبران سی پی ایل سی، انجمن تاجران ، میڈیانمائندگان ، سول سوسائٹی اور پولیس افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جھنگ پولیس کے دستے نے شہدائے پولیس کی فیملیز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا مقصد شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو اور قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور انکی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں، انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، جس میں شہداء پولیس کے بچوں کی تعلیم اور انکی فیملیز کی صحت کیلئے مختلف سکولز، ہسپتال اور لیبارٹریز سے MOUسائن کئے گئے ہیں جس سے شہداء کی فیملیز تعلیم اور صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رھے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے شہداء کو انکی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ، شہداء کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے ڈی پی او کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔ تقریب میں ڈی پی او کی طرف سے شہداء کی فیملیز کو تحائف اور چیک پیش کئے گئے ، اس موقع پر الائیڈ سکول کے طلباء اور طالبات نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے نغمے پیش کئے جنہیں ڈی پی او نے انعامات اور تقریفی سرٹیفکیٹس دئیے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا۔