گوجرخان :سابق کونسلر کے قتل پر تاجر سراپا احتجاج

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) گوجرخان کے شرقی قصبے بیول میں سابق کونسلر کے قتل پر تاجر سراپا احتجاج، تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انتظامیہ کو واضع پیغام دیا، علاقہ میں امن وامان کی بگڑی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فالفور مؤثر اقدامات کیے جائیں، عوام علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق شرقی گوجرخان کے نواحی قصبہ بیول میں گزشتہ رات قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری شکیل جن کو فائرنگ کر کے رات کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا اس واقعہ پر تاجروں اور اہل علاقہ نے شرقی گجر خان میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کاروبار اور دکانیں بند رکھیں اور اس حوالہ سے وہ سراپا احتجاج رہے تاجروں کا کہنا تھاکہ بیول اور گردنواح میں جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے جس کے باعث شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکے ہیں اب قتل کی حالیہ واردات سے علاقے میں خوف ہراس پھیل چکا ہے اس پر بیول کے تاجر احتجاج کررے ہیں اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پولیس بیول میں گشت کے نظام کو موثر بنائے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدام اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کرے جرائم پیشہ عناصر کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے اور قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری شکیل کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے اس وقت جو شرقی گوجرخان کے حالات ہیں یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ اپریشن اور پولیس کی طرف سے سخت اقدام کی ضرورت ہے تاکہ بیول میں شرع جرائم میں کمی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں