حکومت پنجاب خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے کوشاں

ساہیوال (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب بچیوں ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے،بچیوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ پرائیو یٹ سیکٹر کی شراکت بے حد اہمیت کی حامل ہے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، علاوہ ازیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور انڈسٹری کے مابین اشتراک کار کو بھی مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہوگا بلکہ اس سے لوگوں کو روز گار کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت پنجاب خصوصاََ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئیر پرسن TEVTA احسان بھٹہ نے گز شتہ روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر TEVTA ساہیوال مظہر فاروق اور ADC(G) سید عثمان منیر بخاری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے، ہنرمند خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ چئیر پرسن TEVTA نے پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال مسز ساجدہ نورین کے ہمراہ سکلز سمر کیمپ کی کلاسز کا جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا، احسان بھٹہ نے پرنسپل میڈم ساجدہ نورین اور تمام سٹاف کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی آخر میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں