چونیاں(محمد اسلام سے) آئسکریم کھانے کے شوقین افراد کیلئے خوشی کی خبر ،الہ آباد کنگن پور کی شاندار کامیابی کے بعد چونیاں میں چمن آئسکریم کی شاخ کا افتتاح، ڈائریکٹر فاروق چمن کا کہنا ہے کہ خواہش تھی کہ دوسرے شہروں میں کامیابی کے بعد چونیاں شہر میں چمن آئسکریم جسے، بچے نوجوان اور بزرگ پسند کرتے ہیں اسی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنچائز کا قیام عمل میں لایا جائے اور الحمدللہ اسکا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،انشاء اللہ معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے تمام فلیور دستیاب ہونگے افتتاح کے موقع پر علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات اور نیشنل پریس کلب کے صحافیوں جن میں ملک جہانگیر احمد،عاطف اشرف ،ارشاد خاں مئیو،چوہدری محمد یوسف شاکر،ملک فیض رسول ،حبیب شاہ و دیگر ممبران کی شرکت ڈائریکٹر چمن آئسکریم کا مزید کہنا تھا شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔