چوکوں کو جاذب نظر بنانے کے لئے تیزی لانے کا حکم

فیصل آباد(علی رضا سٹی بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے امین پور،سرگودھا روڈاور روشن والا بائی پاس کا دورہ کیا اورپی ایچ اے کے زیر اہتمام بائی پاس چوکوں کی ری ماڈلنگ، ڈیزائننگ اورماڈلزنصب کرنے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیر احمد،چیف آفیسر ضلع کونسل عمران سندھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چوکوں کو جاذب نظر بنانے کے لئے جاری اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیا اور کہا کہ نصب کردہ ماڈلز کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے فیصل آباد داخل ہونے والوں کو عمدہ مناظر نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری وعلاقائی خوبصورتی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں