گوجرہ:صحافیوں کے خلاف من گھڑت مقدمات کا اندراج

شورکوٹ (حاجی ناصرعباس جٹ ) گوجرہ پریس کلب کے صحافیوں کے خلاف من گھڑت مقدمہ کے اندراج کی پرزور مزمت کرتے ہیں گوجرہ پریس کلب کے جرنلسٹ رانا مشہود، اشتیاق درویشی، شاہد حسین جٹ اور غلام مرتضے باؤ کے خلاف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ کی جانب سے بے بنیاد، بوگس اور من گھڑت مقدمہ فی الفور خارج کیا جائے ان خیالات کا اظہار صدر گوجرہ پریس کلب ارشد محمود ناصر سرپرست اعلی عابد محمود چوہدری چیٸرمین چوہدری ذوالفقار علی صوبہ نےکہا کہ صحافیوں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج عوام کی آواز دبانے کے مترادف ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہےانھوں کہا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نوٹس لیں اور پروفیشنل صحافیوں کے خلاف جھوٹےاور من گھڑت مقدمہ کو فی الفورخارج کرواٸیں صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ہم ایسےاوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی بھی خوف زدہ نہیں ہوں گےاور ہم ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گےانھوں نے قائم مقام وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر میونسپل کمیٹی گوجرہ کےچیف آفیسر کےخلاف مقدمہ کےاندراج کو یقینی بناٸیں ورنہ گوجرہ سمیت دوسرے شہروں میں شدید احتجاج کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں