پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: شیخ گلزاراحمد

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرسے)حافظ آبادمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلرضلعی رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن) شیخ گلزاراحمدنے یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوۓ کہاکہ لہو آج پہلی بار نہیں بہا۔یہ خون جدوجہد آزادی کشمیر کے روز اول سے لے کر لمحہ موجودہ تک بہہ رہا ہے۔ 5اگست یوم استحصال کشمیر ۔آرٹیکل 370 کی منسوخی اور کشمیر کو حاصل ریاستی اختیارات کے خاتمے کے بعد قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانیت سوزمظالم و انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہےپاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-کشمیر میں گذشتہ 75 سال سے انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہے۔اب کشمیر کے بھارت میں ضم کرنے کے فسطائی فیصلے کے بعد کشمیر ایک جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ آئیں اور انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں

اپنا تبصرہ بھیجیں