پٹرولنگ پولیس کا شہریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ساہیوال( مہر افتخار حسین ترہانہ سے) پٹرولنگ پولیس پوسٹ 92 نو ایل کی کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے اور ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ایس پی پٹرولنگ ملتان میڈم ہما نصیب کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال اظہر عباس گل کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ 92 نو ایل کی انچارج ساجدہ حبیب کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور ای چالان سسٹم کے تحت بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائیاں اور ای چالاننگ کے تحت جرمانے بھی عائد کیے گئے جولائی کے مہینے میں 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 303 موٹر سائیکلیں بھی بند کیے اور شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انچارج پوسٹ ساجدہ حبیب نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی قیمتی جانیں محفوظ رہ سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں