شورکوٹ(حاجی ناصرعباس جٹ ) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر یوم جشن آذادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی اور خواتین کو ہراساں کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب کے احکامات پر یوم جشن آذادی کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور بلا امتیاز قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی تاکہ پارکوں سمیت تمام پبلک مقامات پر آنے والی فیملیز کو پر امن ماحول مہیا کیا جا سکے ۔خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے عناصر اور ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون شکن عناصر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب شہر بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور بلاوجہ روڈ بلاک کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔