غیر قانونی ٹھیکے دینے کا معاملہ،بدعنوانی میں‌ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی

لاہور( کامران علی سے )ترقیاتی اسکیم میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا معاملہ .سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے مدثر جناح اور رائے اورنگزیب کو برطرف کر دیا ،بد عنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔سیکرٹری بلدیات
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے بد عنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے سابق ایکسین لاہور ڈویژن میاں مدثر جناح اور سب انجینئر رائے اورنگزیب کو ترقیاتی منصوبے میں بد عنوانی کرنے پر برطرف کر دیا ہے اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری بلدیات نے کہا ہے کہ ایکسین لاہور مدثر جناح اور سب انجینئر رائے اورنگزیب کو انکوائری رپورٹ کی بنا پر سروس سے برطرف کیا گیا ہے ۔دونوں افسران ترقیاتی منصوبے میں میں مالی بے ضابطگی اور ٹینڈرنگ پروسیس میں دھاندلی کے مرتکب پائے گئے تھے ۔سابق ایکسین لاہور کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی مد میں 1کروڑ کی ریکوری بھی کی جائے گی
سابق ایکسین نے حسن ٹریڈرز کے ساتھ مل کر ٹینڈرنگ پراسیس میں خورد برد کی اور ٹیںڈرنگ پراسیس میں حصہ نا لینے والی کمپنی کوچیک جاری کیے گئے جعلی اور بوگس واؤچرز کی بنا پر 75 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں
اینٹی کرپشن کی جانب سےمالی بے ضابطگی اور کرپشن کی رپورٹ پر محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں