حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرسے)حافظ آبادمعروف سماجی شخصیت جان محمدوارثی اوراحسان علی وارثی نے دوبئی سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوۓ کہاکہ آذادی بہت بڑی نعمت ہے تمام اہل وطن کوجشن آذادی مبارک ہوہم پاکستان کی76ویں یوم آذادی کے پرمسرت موقع پر اللہ رب العزت کے حضور دست بدست خلوص دل سے دعاگو ہیں مولاءکاہنات ارض پاکستان کو لازوال ترقی, حقیقی آزدی, لازوال قوت بلندی اور بھائی چارہ کی انمول دولت سے مالا مال فرمائے. آذادی اللہ پاک کیطرف سے بہت بڑی نعمت ہے دریخ قربانیوں کا پیش خیمہ ہے جس کی قدر زندہ قومیں کرتی ہیں. اللہ کے حضور سربسجود ہو کر ایمان داری سے ملک خداداد کےساتھ وفا کرنے کا عہد کریں. باجے بجانےسے آذادی کی قدر ہر گز نہیں ہوگی نہ ہی خوشحال پاکستان کی حقیقی منزل حاصل ہوسکتی ہے. لہذا ہم سب کو اور بالخصوص ارباب اختیارات کو حکمرانوں کو اور تمام تر سیاست دانوں کو پوری ایمانداری دیانت داری, خلوص دل سے اور احساس ایثار اور حب الوطنی کے جزبے کے ساتھ کام کرنے, اختیارات کا استعمال کرنے اور بحثیت شہری اپنی زمہ داریوں کو حق, سچ کے ساتھ ادا کرنے کی اور اتفاق و اتحاد کی توفیق دے. اللہ پاک ہمارے وطن کی دائمی حفاظت فرمائے. آمین