بھارتی ٹیم جرسی پر پہلی بار پاکستان کانام

کراچی: پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم جرسی پر سجے گا۔ایشیا کپ کیلیے تیار شدہ بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام بھی درج ہے، شوپیس ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے 4 میچز پاکستانی گرانڈز اور باقی تمام مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔بھارت نے کبھی اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا تاہم اس بار ایشیا کپ کا اصل میزبان چونکہ وہی ہے اس لیے اس لیے بی سی سی آئی کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹیم کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ پاکستان لکھوانا پڑا۔ جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے دوران میدان میں اترے گی تو اس کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر پاکستان کا نام جگمگا رہا ہوگا۔
ایشیائی میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا جس کے ہاس فل رہنے کی توقع ہے، اگر دونوں سپر 4 اور فائنل میں جگہ بنائیں تو ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر روایتی حریفوں کے درمیان 3 مرتبہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ شائقین بھی دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔یہ ایونٹ بھارتی سینئر جوڑی روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کیلیے بھی کافی اہم ہے ، انھیں ورلڈ کپ سے قبل رنز بناکر اعتماد بحال کرنا ہوگا، ایشیا کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا،ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں