ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

(خالد فاروق وٹو تحصیل رپورٹر منچن آباد)
ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ھوا
منچن آباد:ڈسڑکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 38 کیسوں کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ممبران بورڈ اور ضلع کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلا لائسنس / بغیر وارنٹی اور انوائس و مطلوبہ ریکارڈ مرتب کیے بغیر ادویات کی فروخت کی پاداش میں 12 میڈیکل سٹورز کے خلاف پراسیکیوشن کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ کیسز کو دس یوم کے اندر ڈرگ کورٹ لازمی بھیج دیا جائے اور اس ضمن میں تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں 9 کیسوں کو زیر التوا جبکہ 16 کیسوں میں شنوائی کے دوران متعلقہ سٹورز کی جانب سے مطلوبہ ریکارڈ پیش کرنے پر آئندہ کے لیے وارننگ جاری کی گئی اور ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں