ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں:عمران خان

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔اٹک جیل میں ملاقات کے بعد قانونی ٹیم کے رکن عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک مگر داڑھی بڑھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں شیشہ اور شیو بنانے کا سامان آج مہیا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 6 میں سے صرف مجھے ملاقات کی اجازت ملی ہے، جیلر کے رویے کے خلاف ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ عدالت سے اجازت ملنے کے باوجود حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔وکیل نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی تحقیقات کی ہیں،جس پر انہوں نے اپنا پرانا مقف دہرایا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔ عمیر نیازی نے مزید کہا کہ جیل میں اپنے اسیر مکل سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے، کچھ اہم امور پر وکلا سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں