والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا۔براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔براڈ شیٹ نے پانامہ جے ا?ئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں