اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا۔ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کیا گیا جس میں انہوں نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ دہرایا تھا۔
ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک پر انکوائری بھی جاری تھی، شاہ محمود قریشی دو دفعہ انکوائری میں پیش ہوچکے تھیگزشتہ ہفتے سائفر گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی میں چیرمین پی ٹی آئی و دیگر پر ایف آئی درج کیے جانے کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئیں تھیں۔