ڈھاکا:بنگلادیش کے تمام کھلاڑی رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹریننگ کر کے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کر رہے ہیں۔بنگلادیش کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بنگلادیش کے ابھرتے ہوئے بلے باز محمد نعیم شیخ کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو سیف احمد نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں نعیم شیخ کو ایک ایسے شخص کی ہدایت پر دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ بنگلادیش میں ایک مشہور مائنڈ ٹرینر ہیں۔اس صارف کی جانب سے شیئر کی گئی
Naim Sheikh working with a mind trainer ahead of Asia Cup. pic.twitter.com/mkykegJ06p
— Saif Ahmed 🇧🇩 (@saifahmed75) August 18, 2023
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے مائنڈ ٹرینر سبط ریحان ہیں جو اس سے قبل بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز کے ساتھ بھی گزشتہ سال کام کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ریحان بنگلادیش کے ایک مشہور مائنڈ ٹرینر ہیں اور وہ اکثر ملک میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیت پر کام کرتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی توجہ حاصل کر رہی ہے کہ کرکٹ شائقین ‘فائر واکنگ’ کے فوائد کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بنگلادیش اپنا پہلا میچ 31 اگست کو سری لنکا سے کینڈی میں کھیلے گا۔