ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے بھانڈا پھوڑ دیا ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا .
چیئرمین عمران خان کے سیل کے عین باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، چیئرمین عمران خان کے ٹوائلٹ کی L شکل کی دیوار محض اڑھائی سے تین فٹ اونچی ہے، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان
پانچ سے چھ فٹ کی بلندی پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی وجہ سے چیئرمین عمران خان کو ٹوائلٹ کے استعمال اور دورانِ غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں، چیئرمین عمران خان کی شکایات مکمل طور پر درست ہیں،عمران خان کو اس حالت میں رکھنا پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی صریح خلاف ورزی ہے، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج
وکلاء اور اہلیہ کی چئیرمین عمران خان تک رسائی میں بھی مشکلات ہیں، جیل حکام کی جانب سے عمران خان کو درپیش شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان