کوٹ رادھا کشن( سہیل الطاف خاں) کوٹرادھاکشن جے سی سی کرکٹ کلب نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اسلام آباد جا کر کھیلنے کا موقع فراہم کیا ،اس دورے میں جے سی سی کلب نے تین میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جو بارش کی وجہ سے دو میچوں تک موحیت رہی اس سیریزمیں جے سی سی کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور کارکردگی دکھائی اور سیریز کو اپنے نام کیا ، جن میں سے نمایاں کارکردگی زین الحسیب کی تھی جس نے پہلے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو پا ویلین کی راہ دکھائی اور اچھے اسکور بھی کیئے اور دوسرے میچ میں نیچے سے آ کر میچ کو ختم کیا ۔اس کے بعد اگر بات کریں تو غلام فرید میراں کا نام آتا ہے جس نے دونوں میچوں میں شاندار بلے بازی کی اور دونوں میچوں میں ناٹ آوٹ رہے ۔اس کے بعد ٹیم کے کپتان جو پہلے میںچ میں اپنا بلا نہ چلا سکے مگر دوسرے میچ میں اوپنر آئے اور آتے ساتھ میچ کی کایا پلٹ ڈالی ساتھ ہی ساتھ بات کرتے چلیں ایمرجنگ پلئیر اُف سیریز تو یہ سہرا سمیر میراں کے سر سجا جنہوں نے اس سیریز کے دوسرے میچ میں ڈیویو کیا اور دو اوور میں پانچ وکٹیں لےڈالیں اور اس طرح یہ ایک کامیاب دورہ ثابت ہوا ۔اس کلب کے انسٹرکٹر کوچ عدنان نعیم ،صدر مبین سندھو اور چیف سیکرٹری عدنان مُبارک کلب کی ٹیم کو مُبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ اور یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ کلب اسلام آباد کا ایک کامیاب دورہ کر چکا ہے ۔