پولیس خدمت مراکزمیں مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

چنیوٹ (رانا وسیم سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس خدمت مراکزمیں ون ونڈو آپریشن کے ذریے مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز چنیوٹ,بھوانہ کے ذریعے شہریوں کو ایک چھت تلے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے 14 مختلف سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری, عوام دوست پولیسنگ کا فروغ ترجیح ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پولیس سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔رواں ماہ پولیس خدمت مراکز س 4000 سے زائد لوگ مستفید ہوئے ہیں۔پولیس خدمت مرکز کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے 2900 سے زائد لرنر پرمٹ جاری کئے گئے۔200سے زائد لرنر پرمٹ رینیو کئے گئے, 4 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس رینیو کئے گئے۔200سے زائد شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔125 سے زائد شہریوں نے کرایہ داری ایکٹ کا اندراج کروایا۔200 سے زائد شہریوں نے جنرل ویریفکشین کروائی۔رپورٹ, گمشدگی, وہیکل ویریفکیشن, کرائم رپورٹ سمیت 14 مختلف سہولیات سے شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں