قصور (آصف میٶ)قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے ڈائلسز یونٹ میں غیر تربیت یافتہ سٹاف کی غفلت اور لاپرواہی ، باون سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ورثا نے ایم ایس کو خاتون کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق باون سالہ تنزیلہ بی بی زوجہ افتخار احمد کو ڈائلسز کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور لایا گیا۔ورثا نے ایم ایس ڈاکٹر فاروق سے شکایت کی کہ سٹاف اَن ٹرینڈ ہے جس پر غصے میں آکر مریضہ کا نام کاٹ دیا جس کی وجہ سے اسکے ڈائلسز نہ ہو سکےاور وہ جاں بحق ہو گئی۔ورثا نے الزام لگایا کہ ان کی مریضہ کو ایم ایس نے ہی ہلاک کیا ہے۔بعد ازاں ورثا نے ڈیڈ باڈی کو سٹیل باغ چوک میں رکھ کر ایم ایس ڈاکٹر فاروق کے خلاف احتجاج کیا۔دوسری ایم ایس ڈاکٹر فاروق نے ان تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔