کٹلری ایسوسی ایشن عہدیداروں کی جڑانوالہ واقعہ کی مذمت

وزیرآباد(نامہ نگار) کٹلری ایسوسی ایشن عہدیداروں کی جڑانوالہ واقعہ کی مذمت، حکومت سے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔ شکیل اعظم چیئرمین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹینسلز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید سنڈل ،جناب عثمان جلیل وائس چیئرمین اور پاکستان کٹلری ایسوسی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جڑانوالہ میں 16 اگست 2023 کو پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی نے زور دیا کہ نظام انصاف پر اعتماد بحال کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے احتساب ضروری ہے اور تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔
قوم کو مضبوط بنانے والے تنوع کو تسلیم کرتے ہوئے، چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی نے سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام مذہبی عقائد کے احترام کو فروغ دینے کی اہمیت اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حفاظتی اقدامات اور تیز رفتار ردعمل کی حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں