صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر و ادیب فرحت عباس شاہ کے اعزاز میں تقریب

کاهنه (نامہ نگار )صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر و ادیب فرحت عباس شاہ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کی تقریب ،کالم نگار ادیب شاعر منصور آفاق اور شہرہ آفاق گیتوں کےخالق محمد افضل عاجز کی خصوصی شرکت
گزشتہ روز احمد پور سیال گڑھ موڑ کے مقامی ہوٹل میں صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر و ادیب فرحت عباس شاہ ہمراہ رونامہ جنگ کے صف اول کے کالم نگار ادیب شاعر منصور آفاق،شہرہ آفاق گیتوں کےخالق مہان شاعر موسیقار محمد افضل عاجز،نوجوانوں کے نمائندہ منفرد لہجے کے شاعر خالد ندیم شانی کے اعزاز میں احمد پور سیال کی معروف ادبی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ گولڈ میڈلسٹ کوآرڈینیٹر پی بی اے پنجاب اور ڈاکٹر فخر عباس سی ای او الشفاء پولی کلینک گڑھ موڑ نے استقبالیہ اور پر تکلف ظہرانہ دیا مہمانوں کا بھر پور وشاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ڈاکٹر عبدالسمیع ملانہ ہربلسٹ اور محمد عبدالقوی ملانہ نے معزز مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مہمان شاعر لالہ افضل عاجز نے اپنی شاعری

” پیار نال نہ سہی غصے نال ویکھ لیا کر
بیماراں نوں شفاء مل جاندی اے “

ترنم سے سنا کر سماں باندھ دیا استقبالیہ میں اینکرپرسن علی امجد چوہدری،ڈاکٹر مختار کنول اور چوہدری آصف وڑائچ نے خاص طور پر شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں