کراچی:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہیکہ ملکی ترقی کیلئے متحد ہوکر اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، معاشی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو وقت جیسی نعمت سے نوازا ہے، ایک دوسرے کیلئے وقت نکالنا سب سے قیمتی ہے، تاجر برادری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کی بدولت کارہائے روزگار چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری رزق حلال کماتی ہے، تاجر کماتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، یہ ٹیکس محروم طبقات کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ یہ سماجی خدمت ہے جو حکومت کا بھی مقصد اورنصب العین ہے، بجلی اور گیس کے مسائل یقیناً ہیں اور ان کو اپنے وسائل کے مطابق حل کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، ہم نے انتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنی ہے اور روزمرہ امور چلانے ہیں، قومی اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی ہے، ا?ئینی و قانونی امور کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے نئی جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور انتقال اقتدار کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو۔انہو ں نے کہاکہ دنیا میں پرامن انتقال اقتدار کا اصول طے ہے اور ہم سب اس پر عمل پیرا ہیں، کراچی اور یہاں کی تاجر برادری ملک کی شان ہے، کراچی کی تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، ہمیں سماجی خدمات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ٹیکس چوری سے متعلق ا?دھا سچ سامنے ا?تا ہے کہ ٹیکس کی درست تقسیم نہیں ہوتی۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ گورننس بڑا مسئلہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جائے گی تو ملک میں صنعتیں کیسے فروغ پائیں گی، ملک میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعمیرات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ، ملکی سطح پر پیدا ہونے والی گیس صنعتوںمیں استعمال کرکے معیشت مستحکم نہیں کی جاسکتی ،خوراک اورخدمات کے شعبوں میں چیلنجزکا سامنا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کرمثبت تبدیلی لائیں گے، ہمیں ایک دوسریکو سننا ہوگا، ملک کی مجموعی معاشی ترقی کا سفر متحد ہوکر پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے، پاکستان بالخصوص بلوچستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، ملک کو خوراک کی کمی کا سامنا اور لوگ مایوسی کا شکار ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم ہرچیز کو منفی انداز میں کیوں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تاجروں اور کاروباری افراد کا اہم مقام ہے، پاکستانی تاجروں کی عالمی منڈی میں ساکھ اور وقار ہونا چاہئے، تاجروں کومتحد ہوکرپاکستانی برینڈ بنانا چاہئے، تاجروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ سیلانی فائونڈیشن بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے،ہمیں نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لینا چاہئے، ہم مسائل کے حل کیلئے قابل عمل حکمت عملی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی اور کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔