اسلام آباد:نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں نوٹ کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں۔ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ملاقات میں معاشی سیکیورٹی تعاون مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔