پاکستان میں مکمل امن اور استحکام واپس آئے گا، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر افسران اور جوانوں سے بات کر رہے ہیں، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات بھی موجود ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر افسران اور جوانوں سے بات کر رہے ہیں، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات بھی موجود ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن اور استحکام واپس آئے گا۔آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شیروانگی میں کل 6 سپاہیوں نے دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔جنرل عاصم منیر کو موجودہ انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان میں امن و استحکام کیلئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں