پاکستان حالیہ عرصے میں معاشی دباؤکا شکار رہا ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان حالیہ عرصے میں شدید معاشی دباؤکا شکار رہا ہے۔سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دوران بریفنگ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکس چینج ریٹ جلد مستحکم ہو جائے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینک ایل سیز کھولنے کیلئے ایک دوسرے سے ڈالر خریدتے ہیں، امید ہے نگران حکومت موجودہ صورت حال کو دیکھ رہی ہوگی۔ اس حوالے سے اقدامات لیے جانے کا امکان ہے۔سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ نگران حکومت آنے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر 23 روپے مہنگا ہوگیا، ہمیں اس کا کوئی جواب ہی نہیں دیا جا رہا۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اگلے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں