آئی ایم ایف نے گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق بات چیت کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلیے نئے پلان پر گفتگو کی گئی، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگ لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سیبات کریںگی۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سیگردشی قرضہ میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔حکام کے مطابق پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹرکاگردشی قرض کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں