شہید حافظ محسن کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا

شکر گڑھ(خالد سیف انجم سے)وزیرستان دہشت گردوں کی جھڑپ میں شہید سپاہی جوان شہید حافظ محسن کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں چترانہ میں ادا کر دی گئی۔ اعلیٰ فوجی حکام کے علاؤہ سول اور سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرستان، میران شاہ میں دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ھوا ، فائرنگ کے نتیجے میں سپوت شکرگڑھ حافظ محسن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جن کی تدفین ان کے آبائی گاؤں چترانہ میں کر دی گئی۔ شہید حافظ محسن کا جسد خاکی گھر پہنچا تو غم سے نڈھال ماں، بہن ، بھائی اور زوجہ تابوت سے لپٹ کر بے اختیار روتے رہے ۔ شہید حافظ محسن کی نماز جنازہ جناز گاہ چترانہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ جہاں فوجی افسران نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ شہید کے سوگواران میں والدین ، بیوہ، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔ شہید والدین کا اکلوتا سہارا تھا۔ شہید کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔نماز جنازہ میں ہزاروں محب وطن اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور شکرگڑھ کے عوام کی پاک فوج سے والہانہ محبت کو پاک آرمی کے افسران نے خراج تحسین پیش کیا اور آخر میں شہداء اور ملک وقوم کے لیے دعائیں مانگی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں