ہیڈ ماسٹر محمد یحیی ہاشمی کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پر مبارکباد

چونیاں(محمد اسلام سے)ہیڈ ماسٹر محمد یحیی ہاشمی کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پر مبارکباد۔پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
یہ سب محمد یحیی ہاشمی کی محکمہ تعلیم کے لیے انتھک محنت کا نتیجہ ہے ٹیچرز یونین تحصیل چونیاں کی میڈیا سے بات چیت
سینئر ہیڈ ماسٹر محمد یحیی ہاشمی کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں پرموشن محکمہ تعلیم کے لیے انتھک محنت کا نتیجہ ہے آپ نے تعلیم انقلاب میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑی اور نہ صرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دی جس پر چوہدری محمد الطاف، شیخ محمد ظفر اللہ، چوہدری محمد اشرف، عبدالوحید عباسی، رانا وقار و دیگر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل چونیاں کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور مزید کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی جس پر محمد یحیی ہاشمی نے کہا کہ وقت پر پروموشن سب کی خواہش ہوتی ہے اللہ نے میرے اوپر خاص کرم نوازی کی اور گریڈ 19 پر ترقی پائی اور کہا جو محنت کرتا ہے اسے سب پسند کرتے ہیں ایمانداری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے سٹوڈنٹس کے ساتھ عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں لوگوں کی مدد کریں اور اس بات کا بھی عزم کریں کہ اچھے کام اور اچھے اخلاق کی بدولت اپنا نام بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں