مہنگی بجلی کی قیمت میں اور اضافے سے عوام کی چیخیں

پھول نگر دینہ ناتھ( محمد کاشف) گزشتہ روز مہنگی بجلی کی قیمت میں اور اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی مفت بجلی استعمال کرنے والی اشرفیہ کو عوام کی زبوں حالی کا کوئی احساس نہیں عوام کو بجلی مہنگی فراہم کرنے والے خود تو ملک سے فرار ہو گئے مگر کروڑوں عوام کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک دیا عوام مہنگی بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور باقی سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں پر حکومت کی طرف سے ڈیزل پٹرول گیس اور بجلی کی قیمت5.50 مزید اضافہ سے لوگوں میں خوف و حراس کی لہر دوڑ گئی بجلی کے کے بلوں کی پہلے ہی کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی مگر ان حکمرانوں کی بے حسی اور خود غرضی کے سبب عالیہ اضافے سے بجلی کے بل ادا کرنےکی لوگوں میں سکت ہی ختم ہو گئی ہے ایک شہری قمر الزمان نے نمائندہ کو بتایا کہ بجلی کی موجودہ قیمت کروڑوں لوگوں کی قوت برداشت سے باہر ہو گئی ہے اس مافیا نے 16 مہینے اس ملک پر حکومت کرنے والے عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرتے تھے مگر بجلی گیس ڈیزل پٹرول اور اشیائے صرف کی قیمتیں انتہائی زیادہ بڑھا کر عوام کو زندہ درگور کر کے ملک سے فرار ہو گئے یہ لوگ کس منہ سے الیکشن میں عوام کے پاس ووٹ مانگنے ائیں گے ایک شہری باسط علی نے چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے عوام کی حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود نوٹس لے کر عوام کو زندہ درگور اور خودکشیاں کرنے پر مجبور کرنے والے بے حس حکمرانوں کو عدالتی کٹہرے میں لا کر ان کو باز پرس کر کے عوام کو بجلی میں ریلیف دیں ایک شہری انور علی نے نمائندہ کو بتایا کہ کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے کے الیکٹرک کے ملازمین پر تاجروں کا تشدد کے واقعات ایک خاموش انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں ان حکمرانوں کو بجلی گیس ڈیزل پٹرول فری ملتی ہے ان کو کروڑوں عوام کی مجبوریوں کا کوئی احساس نہیں اس نے کہا کہ اگر عوام نے جان لیوا مہنگائی اور بجلی کی ناقابل برداشت قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنا شروع کر دیا تو ان حکمرانوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور یہ رات کے اندھیرے میں ہی ملک سے راہ فرار اختیار کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں